مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف پر حملے کی خوفناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی، کتنے لوگوں نے ان پر حملہ کیا اور جاوید لطیف کیا کرتے رہے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف پر حملے کی خوفناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی، ...
مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف پر حملے کی خوفناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی، کتنے لوگوں نے ان پر حملہ کیا اور جاوید لطیف کیا کرتے رہے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آ رہی ہیں جن میں ایم این اے جاوید لطیف پر حملے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”زاہد حامد کا استعفیٰ ہمارے شہداءکے خون کی قیمت نہیں، ہم۔۔۔“ حکومت کیساتھ معاہدے کے بعد خادم حسین رضوی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا 

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں مظاہرین نے ان پر حملہ کیا تو ایم این اے جاوید لطیف کافی دور تک سڑک پر بھاگتے رہے جس کے بعد کئی لوگوں نے انہیں اپنے حصار میں لے کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر وہاں سے بھاگنے میں مدد کی۔ تاہم اس سے پہلے وہ مظاہرین کی جانب سے چلائے جانے والے ڈنڈوں کا شکار ہو چکے تھے اور ان کا سر بھی پھٹ گیا تھا جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ وفاقی دارالحکومت میں دھرنا مظاہرین کیخلاف آپریشن کے بعد شیخوپورہ میں پیش آیا تھا جہاں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور مرکزی شاہراہ پر مظاہرہ شروع کر دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور ایمبولینسز کو بھی گزرنے کی اجازت نہ دی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ حکومت اور تحریک لبیک میں معاہدہ طے پا گیا، 22 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان

مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ان مظاہرین سے مذاکرات کرنے کیلئے بتی چوک پہنچے اور مظاہرین سے مطالبہ کیا کہ کم از کم ایمبولینسز کو راستہ فراہم کیا جائے لیکن مظاہرین نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں جاوید لطیف کا سر پھٹ گیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : لاہور