پی ایچ سی، ڈرگ رولز 2016 اور ڈریپ کی طرف سے پریکٹیشنرز کیخلاف کی جانے والی ظالمانہ اور کارروائیوں پر تشویش

پی ایچ سی، ڈرگ رولز 2016 اور ڈریپ کی طرف سے پریکٹیشنرز کیخلاف کی جانے والی ...
پی ایچ سی، ڈرگ رولز 2016 اور ڈریپ کی طرف سے پریکٹیشنرز کیخلاف کی جانے والی ظالمانہ اور کارروائیوں پر تشویش

  

لاہور (طبی رپورٹر ) وفاق اطباء پاکستان کی جانب سے پروفیسر حکیم آصف میر اور پروفیسر حکیم طاہر پرویز بھٹی پرنسپل طبیہ کالج گوجرانوالہ کے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت حکیم عرفان اللہ مرزا سینئر نائب صدر وفاق اطباء پاکستان جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکریٹری حکیم افتخار مبین عرشی نے ادا کئے۔ تقریب کے تین سیشن ہوئے‘ پہلے سیشن میں تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا جبکہ دوسرے سیشن میں وفاق اطباء پاکستان اور فلاح طب پاکستان کی جانب سے اطباء میں پائی جانے والی تشویش پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ تمام اطباء کی تشویش کی وجہ پی ایچ سی، ڈرگ رولز 2016 اور ڈریپ کی طرف سے پریکٹیشنرز کیخلاف کی جانے والی ظالمانہ اور خلاف قانون کاروائیاں تھیں. مقررین کا کہنا تھا کہ اسکا بنیادی سبب ہمارے نام نہاد طبی اکابرین کی بے حسی اور بڑے طبی دواساز اداروں کی کاسہ لیسی ہے. انہوں نے کبھی بھی اطباء برادری کو بروقت حکومت کی ان کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے نہ تو آگاہ کیا اور نہ ہی اس پر کوئی عملی قدم اٹھایا. اطباء کی اکثریت کو تو موجودہ قوانین کے بارے میں علم ہی نہیں. ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسا مواد عام کیا جائے جس سے ہماری برادری کو تمام قوانین کا نہ صرف یہ کہ علم ہو بلکہ اس کے عملی تدارک سے بھی آگاہ کیا جائے۔ حکیم عرفان اللہ مرزا نے کہا کہ انشاء اللہ وفاق اطباء پاکستان اس ضمن میں ایک مکمل کتابچہ مرتب کرکے تمام برادری کو مہیا کر ے گی، تاکہ اطباء کو اس ضمن میں کوئی ابہام نہ رہے. پروفیسر حکیم طاہر پرویز بھٹی نے فلاح طب پاکستان کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ وہ طبیب بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ اطباء کے مشترکہ مسائل پر مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تقریب کا تیسرا سیشن استقبالیہ کے لئے مخصوص کیا گیا تھا جس سے ڈاکٹر طاہر خلیل اپل' حکیم فرزند حیدر' پروفیسر حکیم میاں محمد طارق پرنسپل یونانی میڈیکل کالج' ڈاکٹر سعد عابد میر اے آر میموریل طبیہ کالج' حکیم منیر چشتی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل وفاق اطباء پاکستان' حکیم میاں محمد اکرم نائب صدر وفاق اطباء پاکستان' ڈاکٹر ادریس خان ترجمان بی ای ایم ایس میڈیکل ایسوسی ایشن اور وفاق اطباء پا کستان کے سینئر رہنما نور محمد مہر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر وقار تحسین‘ حکیم آصف بٹ ضلعی آرگنائزر وفاق اطباء پاکستان' حکیم علی ارشد' حکیم شکیل انصاری' حکیم محبوب الٰہی ' حکیم غلام بحش' حکیم سرفراز رانا فلاح طب پاکستان ' حکیم شاہنواز فلاح طب پاکستان' حکیم سفیر اللہ مرزا' ڈاکٹر زعیم اللہ مرزا' حکیم خضر حسنین کاظمی' نعمان خان و دیگر اطباء کرام نے شرکت کی. تقریب کے آرگنائزر حکیم مشرف زیدی ترجمان وفاق اطباء پاکستان تھے۔ آخر میں اپل فارما کی جانب سے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

مزید : لاہور