کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم،معمولات زندگی بحال،کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھلنا شروع ہو گئیں

کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم،معمولات زندگی بحال،کاروباری مراکز اور ...
کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم،معمولات زندگی بحال،کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھلنا شروع ہو گئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک لبیک کے قائدین کے اعلان کے بعد کراچی اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں دھرنا ختم کر دیا گیااور لوگ پرامن طور پر منتشر ہو گئے جس کے بعد کاروباری مراکز اور مارکیٹ کھلنا شروع ہو گئیں جبکہ لاہور میں مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کے دھرنے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد تحریک لبیک کے قائدین نے ملک بھر میں کارکنوں کو دھرنے ختم کرنے اور پرامن طور پر منتشر ہونے کا حکم دے دیا جس پر کراچی،سکھر،راولپنڈی،میانوالی،ڈسکہ اور دیگر شہروں میں کارکنوں نے دھرنے ختم کر دیئے اور گھروں کو چلے گئے ۔

دھرنا قائدین کے اعلان کے بعد جڑواں شہروں سمیت دیگر میں مفلوج معمولات زندگی دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئے ،کاروباری مراکز ،مارکیٹیں اور دکانیں کھلنا شروع ہو گئی جبکہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر رواں دواں ہو گئی جس سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔

مزید پڑھیں:۔نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

مزید : کراچی