دھونی فوج کی وردی پہن کر کشمیر آئے تو کشمیری نوجوانوں نے ایسے نعرے لگا دئیے کہ فوج کی ہوائیاں اڑ گئیں، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، یہ پاکستان کے نعرے نہیں تھے بلکہ۔۔۔ جواب جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

دھونی فوج کی وردی پہن کر کشمیر آئے تو کشمیری نوجوانوں نے ایسے نعرے لگا دئیے ...
دھونی فوج کی وردی پہن کر کشمیر آئے تو کشمیری نوجوانوں نے ایسے نعرے لگا دئیے کہ فوج کی ہوائیاں اڑ گئیں، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، یہ پاکستان کے نعرے نہیں تھے بلکہ۔۔۔ جواب جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

  

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کئی سالوں کے ظلم و تشدد کے بعد بھی کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کو ماند نہیں کر سکی اور انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ اس محبت کا اظہار کچھ ایسے طریقے سے کرتے ہیں کہ بھارت اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”زاہد حامد کا استعفیٰ ہمارے شہداءکے خون کی قیمت نہیں، ہم۔۔۔“ حکومت کیساتھ معاہدے کے بعد خادم حسین رضوی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا 

لیکن اب کی بار تو کشمیری نوجوانوں نے ایسا کام کر دیا کہ بھارتی فوج کی ہوائیاں ہی اڑ گئیں اور اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی کہ کچھ کرنے سے بھی قاصر تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے منعقد کئے گئے میچ میں شرکت کیلئے مہمان خصوصی بن کر آئے تو فوج کی وردی میں ملبوس بہت خوش نظر آ رہے تھے۔

لیکن ان کی یہ خوشی اس وقت رفوچکر ہو گئی جب نوجوانوں نے یک آواز ہو کر ”بوم بوم، آفریدی“ کے نعرے لگانے شروع کر دئیے اور ایسا ہونے پر بھارتی فوج بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔

ایک بھارتی فوجی اہلکار نوجوانوں کو آنکھیں دکھاتا اور انہیں پیچھے ہٹنے کی ہدایت کرتا بھی نظر آیا مگر کشمیری نوجوانوں کے جذبے کے سامنے یہ سب بے بس نظر آئے اور فضاء”بوم بوم، آفریدی“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ حکومت اور تحریک لبیک میں معاہدہ طے پا گیا، 22 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

کشمیری نوجوانوں کے نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس کے باعث بھارتی شدید بوکھلاہٹ اور غصے کا شکار ہیں جبکہ پاکستانی اپنے ہیرو شاہد خان آفریدی کیلئے کشمیریوں کا اتنا زیادہ پیار دیکھ کر خوشی سے نہال ہیں اور یہ سوچ کر ہی ہوائوں میں اڑ رہے ہیں کہ اگر مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ واقعی آفریدی وہاں ہوتے تو یہ ان کی زندگی کا سب سے یادگار دن بن جاتا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل