”طلال چوہدری، دانیال عزیز اور حنیف عباسی جہاں بھی ہیں اب۔۔۔“ دھرنا ختم ہونے کے اعلان کے بعد فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ تینوں رہنماﺅں کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

”طلال چوہدری، دانیال عزیز اور حنیف عباسی جہاں بھی ہیں اب۔۔۔“ دھرنا ختم ہونے ...
”طلال چوہدری، دانیال عزیز اور حنیف عباسی جہاں بھی ہیں اب۔۔۔“ دھرنا ختم ہونے کے اعلان کے بعد فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ تینوں رہنماﺅں کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد دھرنے کے خاتمے کا اعلان ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے ایسا بیان جاری کیا ہے کہ طلاق چوہدری، دانیال عزیز اور حنیف عباسی کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”زاہد حامد کا استعفیٰ ہمارے شہداءکے خون کی قیمت نہیں، ہم۔۔۔“ حکومت کیساتھ معاہدے کے بعد خادم حسین رضوی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا 

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری طنزیہ پیغام میں لکھا ”معاملہ حل ہو گیا ہے۔ دانیال عزیز، طلال چوہدری، حنیف عباسی وغیرہ جہاں بھی ہیں باہر نکل آئیں۔“

ان کی جانب سے جاری ہونے والا یہ پیغام وائرل ہو رہا ہے اور لوگ مختلف آراءکا اظہار کر رہے ہیں اور لفظی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

مزید : اسلام آباد