یہ بھارتی لڑکا ”کملیش“ تو آپ کو بخوبی یاد ہو گا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا، اس لڑکے کی نئی ویڈیو نے ایک مرتبہ پھر ہنگامہ برپا کر دیا، اب یہ کیا کر رہا ہے؟ جان کر آپ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہو جائیں گے

یہ بھارتی لڑکا ”کملیش“ تو آپ کو بخوبی یاد ہو گا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ...
یہ بھارتی لڑکا ”کملیش“ تو آپ کو بخوبی یاد ہو گا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا، اس لڑکے کی نئی ویڈیو نے ایک مرتبہ پھر ہنگامہ برپا کر دیا، اب یہ کیا کر رہا ہے؟ جان کر آپ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہو جائیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ”نام کیا ہے تیرا؟۔۔۔ کملیش۔۔۔ کہاں کا رہنے والا ہے؟ ۔۔۔ بھوپال۔ ۔۔ یہاں کیسے آیا۔۔۔؟ بھاگ کے، ڈُن، ڈُن، ڈُن، ڈُن۔۔۔“

سوشل میڈیا پر پوری دنیا میں مشہور ہونے والے یہ الفاظ سلوشن کے نشے کی لت میں مبتلا 13 سالہ بھارتی لڑکے ”کملیش“ کے ہیں جو نشے کی لت میں اس قدر بری طرح مبتلا تھا کہ اس نے اپنی ماں کے پاس واپس جانے سے بھی انکار کر دیا کیونکہ وہ نشہ کرنے سے منع کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”زاہد حامد کا استعفیٰ ہمارے شہداءکے خون کی قیمت نہیں، ہم۔۔۔“ حکومت کیساتھ معاہدے کے بعد خادم حسین رضوی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا 

یوں تو یہ ویڈیو بھارت سمیت دنیا بھر میں نشے کی لت میں مبتلا بچوں کی اصل کہانی بیان کرتی ہے مگر سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو مذاق میں بدل دیا اور پھر اس کے حوالے سے بہت زیادہ ”میمیز“ بنائی گئیں۔

کملیش کی اب ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس نے واقعی میں سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے کیونکہ چند مہینے قبل گندے کپڑوں میں ملبوس سلوشن کا نشہ کرتے بچے کو جب لوگوں نے صاف ستھرے سکول یونیفارم میں دیکھا تو ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہو گئے۔

جب اس سے نشہ کرنے سے متعلق انٹرویو کیا گیا تھا تو اس نے بتایا کہ وہ دو سال سے اس لت میں مبتلا ہے لیکن اس کی گفتگو کا انداز صارفین نے مذاق میں بدل کر رکھ دیا۔ لیکن سب ہی ایسے نہیں تھے بلکہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہیں یہ بخوبی اندازہ ہو گیا کہ کملیش کی زندگی کس خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔

ایسے ہی کچھ لوگوں نے اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کملیش کو سکول میں داخل کروایا اور اب اس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جسے دیکھنے والوں کی آنکھیں خوشی سے نم ہو جاتی ہیں اور یہ سبق بھی ملتا ہے کہ اگر انسان کچھ کرنا چاہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔

کملیش نے بتایا کہ وہ اب سکول میں داخل ہو گیا ہے چھٹی کلاس میں پڑھ رہا ہے۔ ویڈیو بنانے والا شخص یہ سوال کرتا ہے کہ پہلے سلوشن لیتے تھے اب تو نہیں لیتے تو اس نے بتایا کہ ”نہیں۔۔۔! “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس