بھارتی فوج کا افسر مقبوضہ کشمیر میں ایسی چیز لے آیا کہ پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں، فوری گرفتار کرلیاگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

بھارتی فوج کا افسر مقبوضہ کشمیر میں ایسی چیز لے آیا کہ پولیس کی بھی دوڑیں لگ ...
بھارتی فوج کا افسر مقبوضہ کشمیر میں ایسی چیز لے آیا کہ پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں، فوری گرفتار کرلیاگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

جموں ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں کروڑ روپے مالیت کی منشیات سمیت بھارتی فوج کے افسر کو گرفتار کرلیاگیا، پولیس حکام نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت تقریباً4کروڑ روپے ہے ۔

جموں پولیس کے آئی جی ایس ڈی سنگھ جاموال نے میڈیا کو بتایاکہ ضلع راجوڑی کے علاقے نوشیرہ کے رہائشی محمد انور کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 8کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جو ممکنہ طورپر افغانستان سے لائی گئی تھی کیونکہ اس کی پیکنگ پر افغان مارکنگ موجود تھی ۔ ملزم کا تعلق 17جموں وکشمیر لائیٹ انفنٹری رجمنٹ سے ہے تاہم حالیہ دنوں میں وہ دہلی میں آرمی ہیڈ کوارٹرمیں تعینات تھا، منشیات برآمد گی کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری ڈال دی گئی ۔

آئی جی کا کہناتھاکہ گزشتہ تین دنوں کے دوران برآمد ہونیوالی منشیات کی یہ دوسری بڑی مقدار تھی ۔

مزید : بین الاقوامی