تحریک لبیک کے گرفتارکارکنان کی رہائی شروع، رینجرز نے گھروں تک جانے کیلئے ایک ہزار روپے کرایہ دیدیا

تحریک لبیک کے گرفتارکارکنان کی رہائی شروع، رینجرز نے گھروں تک جانے کیلئے ایک ...
تحریک لبیک کے گرفتارکارکنان کی رہائی شروع، رینجرز نے گھروں تک جانے کیلئے ایک ہزار روپے کرایہ دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عسکری حکام کی مداخلت کے بعد حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، شرائط پوری ہونے کے بعد خادم حسین رضوی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، مظاہرین کے فیض آباد کو خالی کرنے کے بعد تحریک لبیک کے گرفتارکارکنان کی رہائی بھی شروع ہوگئی ہے اوررہاکیے جانیوالے کارکنان کو رینجرز کی طرف سے ایک ہزار روپے خرچ بھی دیا گیاجس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب کے ڈی جی میجرجنرل اظہر نوید نے رہائی پانیوالے تحریک لبیک کے کارکنان کو جذبہ خیر سگالی کے طورپر لفافہ بند ایک ہزار روپے دیئے جن سے ان کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں مدد ملے گی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک کارکنان نے ڈی جی سے کہا کہ ہم خود کرلیں گے جس پر ڈی جی اظہر نوید نے استفسار کیا کہ ’ہم آپ کے ساتھ نہیں ہیں ؟ ‘تو کارکن نے گفٹ قبول کرلیا اور اظہر نوید نے یقین دہانی کرائی کہ ابھی ایک تھانے سے چھڑوائے ہیں ، تمام گرفتار کارکنان چھڑوائیں گے ۔

ویڈیو دیکھئے

 

مزید : اسلام آباد