سنیئر جج سیدہ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس مقرر

سنیئر جج سیدہ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس مقرر
سنیئر جج سیدہ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس مقرر

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور کے بیرون ملک دورہ کے بعدان کی جگہ سنیئر جج سیدہ طاہرہ صفدر کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔

’’ اسکو فوری میرے سامنے قتل کردو۔۔۔‘‘ خونی مقدمات میں قصاص لینے والے مسلمان حکمران کا ایسا فیصلہ جو اسلام کی روح زندہ کردیتا تھا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئر جج سیدہ طاہر صفدر کو قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا ، ان کی تقرری چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور کے بیرون ملک دورے کے پیش نظر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کی سادہ اور بروقار تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کی بلڈنگ میں منعقد کی گئی جس میں ججز ، سینئر وکلا اور سٹاف ممبران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : کوئٹہ