دھرنا کے مطالبات تسلیم کئے جانے پرتحریک لبیک عمر کوٹ کی تشکر ریلی

دھرنا کے مطالبات تسلیم کئے جانے پرتحریک لبیک عمر کوٹ کی تشکر ریلی
دھرنا کے مطالبات تسلیم کئے جانے پرتحریک لبیک عمر کوٹ کی تشکر ریلی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) چار ہفتوں سے جاری فیض آباد دھرنے کا بلاآخر نتیجہ نکل ہی گیا اور تحریک لبیک یارسول ﷺ کے مطالبات حکومت کی جانب سے مان لیئے گئے ہیں جبکہ دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عمرکوٹ ضلع بھر کے شہروں میں دھرنے دیئے گئے ۔دوسری جانب تحریک لیبک ضلع عمرکوٹ کی کال پر عمرکوٹ, کنری,سامارو,پتھورو,غلام نبی شاہ, بچابند, چھور, ڈھورونارو, صوفی فقیر سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دو دن تک مکمل شٹرڈاؤن ہڑتالیں کی گئی جس پر گزشتہ روز تحریک لیبک یا رسول اللہ ضلع عمرکوٹ کی جانب سے تشکّر اور کاروباری حضرات کا شکریہ ادائیگی کیلئے بابو بھائی چوک سے عمرکوٹ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس تحریک لبیک یارسول و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر تحریک لبیک ضلع عمرکوٹ کے امیر پیر نور محمد قادری عرف بابو بھائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ تحریک لبیک کے مطالبات جائز تھے۔ 21 دن تک دھرنےکے سربراہ اور شرکاء اپنے مطالبات پر ڈٹے رہے جس کی وجہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے ہر مسلمان ختم نبوت پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ بابو بھائی نے مزید کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں آرمی چیف کا جنہوں نے اس معاملے کو سلجھانے میں مرکزی کردار ادا کیا اور ساتھ کی میڈیا کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے فیض آباد دھرنے متعلق ہر لمحہ عوام کے سامنے صحیح حقائق سامنے لاتے رہے ۔, پیر نورمحمد قادری نے مزید کہا کہ میں مشکور ہوں ایس ایس پی عمرکوٹ عثمان اعجاز باجوہ کا جنہوں نے ہم سے بھرپور تعاون کیا اس موقع پر مولانا ھدایت الله راہموں, علی محمد,مولانا عبدالحادی اور گل حسن سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : عمرکوٹ