آرمی چیف نے ثالثی کا کردار ادا نہیں کیا،قمر جاوید باجوہ نے شہبازشریف کی بات کی تائید کی:رانا ثنااللہ

آرمی چیف نے ثالثی کا کردار ادا نہیں کیا،قمر جاوید باجوہ نے شہبازشریف کی بات ...
آرمی چیف نے ثالثی کا کردار ادا نہیں کیا،قمر جاوید باجوہ نے شہبازشریف کی بات کی تائید کی:رانا ثنااللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر قانون رانا ثناا للہ نے کہاہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں شہبازشریف بھی موجود تھے ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئی ثالثی کا کردار نہیں کیا انہوں نے شہبازشریف کی بات کی تائید کی اور کہا کہ یہ آپشن بہترین ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ دھرنے کے معاملے پر یہ سوچ پہلے سے ہی پارٹی میں موجود تھی اس کیلئے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے پارٹی لیڈر شپ سے اجازت لے کر زاہد حامد سے ملاقات کی اور وفاقی وزیر قانون کو قائل کیا ،زاہد حامد نے ان کی بات کو تسلیم کیا اور استعفیٰ دیا ۔آرمی چیف کے ثالثی کے کر دار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی جب ملاقات ہوئی تو اس میں شہبازشریف بھی موجود تھے اس دوران شہبازشریف نے ملاقات میں بھی یہی بات کی کہ طاقت کا استعمال نہیں ہو ناچاہیے ،جس پر آرمی چیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بات کی تائید کی اور اسے بہترین آپشن قرار دیا ۔آرمی چیف نے اپنے طور پر ثالثی کا کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔

مزید : لاہور