حکومت مفلوج ہوچکی،مسائل کا حل ادارے نکا ل رہے ہیں:فواد چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت مفلوج ہوچکی ہے فیض آباد کے دھرنے کا حل اسے خود ہی نکال لینا چاہیے تھا،لیکن ان کی نااہلی کی وجہ سے ادارے معاملات کو ٹھیک کر رہے ہیں۔
تحریک لبیک کے گرفتارکارکنان کی رہائی شروع، رینجرز نے گھروں تک جانے کیلئے ایک ہزار روپے کرایہ دیدیا
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیض آباد میں دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران حکومتی ارکان ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے،آپریشن کے معاملے پر سابق اورموجودہ وزیر داخلہ کا بحران بھی دیکھا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران ملک میں خون خرابہ اور فسادات ہو جاتے تو ذمے دار کون ہوتا؟۔
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت الیکشن کرانے کو تیار نہیں وہ صرف پروٹوکول میں مصروف ہے