طاہر القادری آج رات لاہور پہنچیں گے

طاہر القادری آج رات لاہور پہنچیں گے
طاہر القادری آج رات لاہور پہنچیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج رات استنبول سے لاہور پہنچیں گے، لاہورمیں قیام کے دوران سیاسی جماعتوں سے رابطے کے علاوہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔

سنیئر جج سیدہ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس مقرر

عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری آج رات نجی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے استنبول سے کراچی پہنچیں گے۔ طاہرالقادری 11ربیع الاول کو مینار پاکستان میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف اپنے تحفظ کیلئے وزراءسے استعفے لے سکتے ہیں تو ایسا ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کیوں نہیں ہوسکتا؟ نواز شریف اپنی نااہلی کا انتقام پاکستان سے لے رہے ہیں۔دو وزیروں کو نہیں پوری حکومت کو مستعفیٰ ہونا چاہئے۔

مزید : لاہور