ایشز سیریز کا پہلا معرکہ، آسٹریلیا کے نام

ایشز سیریز کا پہلا معرکہ، آسٹریلیا کے نام
ایشز سیریز کا پہلا معرکہ، آسٹریلیا کے نام

  

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشز سیریز کے پہلے معرکے میں آسٹریلیا نے 10وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی ،170کا ہدف میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے پورا کیا ،اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بین کرافٹ 82 نے رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس فتح کے ساتھ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کھیل کے پانچویں روز میزبان ٹیم کی جانب سے بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے 114رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 170 رنز کا ہدف ؓبغیر کسی نقصان پر پورا کر لیا۔

سٹیو سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ2دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل