ڈی جی رینجرز کو اختیارات دینے کے بعد استعفیٰ دینا انتہائی خطرناک بات ہے: خورشید شاہ

ڈی جی رینجرز کو اختیارات دینے کے بعد استعفیٰ دینا انتہائی خطرناک بات ہے: ...
ڈی جی رینجرز کو اختیارات دینے کے بعد استعفیٰ دینا انتہائی خطرناک بات ہے: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنماءپیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کل دھرنا آپریشن کے حوالے سے وضاحت دی جبکہ میں نے دھرنا ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی آفر کرائی تھی، دھرنا ختم کرانے کے لئے ڈی جی رینجرز کو ا ختیارات دینے کے بعد وزیر قانون کا استعفیٰ دینا انتہائی خطرناک بات ہے۔

اداکارہ سنی لیون کی شوٹنگ کے دوران مذا ق کی ویڈیو وائر ل
سکھر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپیپلز پارٹی اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف آپریشن کے لئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جبکہ وزیرداخلہ نے مجھے کل دھرنا آپریشن کی وضاحت دی۔ حکومتی آپریشن کے نتیجے میں بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں ، اس حوالے سے عدالت کو از خود نوٹس لینا چاہیے اور معاملے کی تحقیق کرنی چاہیے ۔ اس وقت ملک میں دین پر سیاست کی جا رہی ہے جو کہ ایک خطرناک بات ہے ۔ملک میں طویل عرصہ تک وزیر خارجہ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہوگیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے وزیر خارجہ کی تقرری کے مطالبے کا مذاق اڑایا گیا۔ چوہدری نثار کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ(ن) سے نکلنا چاہتے ہیں مگر پارٹی چوہدری نثار کو نکال نہیں رہی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -