’ایٹمی میزائل کے تجربے میں درجنوں لوگ مارے گئے‘

’ایٹمی میزائل کے تجربے میں درجنوں لوگ مارے گئے‘
’ایٹمی میزائل کے تجربے میں درجنوں لوگ مارے گئے‘

  

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے صوبے نارتھ ہیمگ یانگ میں کچھ عرصہ قبل ایک تباہ کن زلزلہ آیا جس سے درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ اب اس زلزلے کی انتہائی تشویشناک وجہ سامنے آ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ زلزلہ اس روز آیا جب شمالی کوریا نے انتہائی طاقتور ایٹمی میزائل کا تجربہ کیا۔ زلزلے کی وجہ یہی تجربہ تھا۔ یہ ایٹمی میزائل اس قدر طاقتور تھاکہ اس کو لانچ کرنے کے 8منٹ بعد ہی قریبی دیہات میں زلزلے کے جھٹکے شروع ہو گئے اور سینکڑوں عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ اس زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی۔

ایک طرف ملک میں افراتفری اور دوسری جانب امریکہ نے پاکستان کو انتہائی خطرناک دھمکی دے دی

یہ انکشافات شمالی کوریا کے باغی گروپ ’ساﺅتھ اینڈ نارتھ ڈویلپمنٹ‘ نے کیے ہیں۔ گروپ نے بتایا ہے کہ’ ’زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارتوں میں کئی سکول بھی شامل تھے جن کے 150سے زائد طلبہ شدید زخمی ہوئے۔گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے ایک اور زیرزمین ایٹمی تجربہ کیا جس کی وجہ سے تین مزید زلزلے آئے۔“گروپ کا کہنا ہے کہ ”شمالی کوریا کے اس ایٹمی میزائل تجربے کے باعث اس کے شہریوں اور فوجیوںکی بڑی تعداد تابکاری کی زد میں آکرکینسر اور دیگر جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہے اور علاقے کے ہسپتال ان مریضوں سے بھر چکے ہیں۔اس زلزلے کو تین مہینے گزر چکے اور تاحال متاثرہ دیہات میں گھر دوبارہ تعمیر نہیں کیے جا سکے۔ حکومت کی طرف سے کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت گھر تعمیر کریں جو اس وقت عارضی شیلٹرز میں رہ رہے ہیں۔“

مزید : بین الاقوامی