ناگپور ٹیسٹ،بھارت کی ایک اننگ اور239رنز سے کامیابی

ناگپور ٹیسٹ،بھارت کی ایک اننگ اور239رنز سے کامیابی
ناگپور ٹیسٹ،بھارت کی ایک اننگ اور239رنز سے کامیابی

  

ناگ پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور سری لنکا کے درمیان کے درمیان 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ،مہمان ٹیم نے ایک اننگ اور239رنز سے کامیابی سمیٹتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔

کھیل کے چوتھے دن کاآغاز سری لنکا نے 21رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا تو ان کی پوری ٹیم 166رنز بناکر ہی ہمت ہار گئی۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن اشوین نے 4جبکہ اشانت شرما ،رویندرا جدیجا اورامیش یادیو نے 2,2وکٹیں حاصل کی ۔+

میچ میں اپنے کیرئیر کی پانچویں ڈبل سنچری سکور کرنے والے ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

سیریز کا آخری میچ2دسمبر سے فیروز شاہ کوٹلہ دلی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل