آرمی چیف نے ثالثی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ،رانا ثنا اللہ ،ترجما ن پنجاب حکومت کا صوبائی وزیر قانون کے موقف سے اختلاف

آرمی چیف نے ثالثی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ،رانا ثنا اللہ ،ترجما ن پنجاب ...
آرمی چیف نے ثالثی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ،رانا ثنا اللہ ،ترجما ن پنجاب حکومت کا صوبائی وزیر قانون کے موقف سے اختلاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پنجاب حکومت احمد ملک نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے موقف سے اختلا ف کرتے ہوئے کہاہے کہ معاہدے پر اعتراضات کرنے والوں کا موقف درست نہیں ہے ۔نجی ٹی وی 24 نیوزکے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہناتھا کہ فوج کا دھرنا ختم کروانے میں کردار آئینی ہے ۔

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہاتھا کہ دھرنا ختم کروانے میں آرمی چیف کا ثالثی میں کوئی کردار نہیں ،آرمی چیف نے میٹنگ میں موجود شہبازشریف کی بات کی تائید کی اور اسے بہترین آپریشن قرار دیا ۔

مزید : لاہور