صدر مملکت نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا ، نوٹیفکیشن جاری

صدر مملکت نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا ، نوٹیفکیشن جاری
صدر مملکت نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا ، نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، وزیر قانون کا استعفیٰ آئین پاکستان کے آرٹیکل 92کی شق3کے تحت منظور کیا گیا ہے۔

ڈی جی رینجرز کو اختیارات دینے کے بعد استعفیٰ دینا انتہائی خطرناک بات ہے: خورشید شاہ

کابینہ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ وزیر قانون کو آئین کے آرٹیکل 92کی شق 3 کے تحت منظور کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون زاہد حامد کو وزیر قانون کے عہدے سے فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں