شام میں روسی طیاروں کی بمباری،60 افراد ہلاک

شام میں روسی طیاروں کی بمباری،60 افراد ہلاک
شام میں روسی طیاروں کی بمباری،60 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ادلب(این این آئی)شام کے صوبے دیر الزور میں روسی طیاروں کی داعش کے زیرِ قبضہ علاقے پر بمباری60 افراد ہلاک ہو گئے۔

چین میں زوردار دھماکے سے 2 افراد ہلاک، عمارتیں گرگئیں
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی طیاروں نے شام میں داعش کے زیرِ قبضہ الشفا قصبے پر بمباری کی جس سے جنگجوؤں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں رہائش پذیر60 عام شہری بھی ہلاک ہوئے ۔ سرئین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ بمباری صوبہ دیر الزورکے مشرقی علاقے میں ہوئی جہاں اب بھی داعش کے جنگجو موجود ہیں۔ واضح رہے کہ دیر الزور صوبے کا 90 فیصد سے زائد علاقہ داعش کے قبضے سے چھڑوا لیا گیا ہے۔