دھرنا مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ اس وقت جگہ نہیں چھوڑیں گے جب تک ان کے ساتھی رہا نہیں ہوجاتے:راجہ ظفرا لحق

دھرنا مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ اس وقت جگہ نہیں چھوڑیں گے جب تک ان کے ساتھی رہا ...
دھرنا مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ اس وقت جگہ نہیں چھوڑیں گے جب تک ان کے ساتھی رہا نہیں ہوجاتے:راجہ ظفرا لحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے سینٹر راجہ ظفرا لحق کا کہنا ہے کہ دھرنا مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک دھرنے والی جگہ نہیں چھوڑیں گے جب تک ان کے ساتھی چھوڑیں نہیں جائیں گے۔

صدر مملکت نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا ، نوٹیفکیشن جاری

سینیٹ چیرمین رضاربانی کی زیر صدارت اجلاس میں راجہ ظفرالحق کا وزیر داخلہ کی عدم موجودگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ دھرنا مظاہرین کے دوران گرفتار کئے گئے افراد کو رہاکرنےکاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں وزیرداخلہ مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا آج ان سے عدالت میں سخت سوالات کئے گئے ۔راجہ ظفرا لحق نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس معاملے میں کتنے افراد کو گرفتار کیا اور کتنوں کو رہا کیا جا چکاہے ۔

راجہ ظفرا لحق کہتے ہیں کہ حکومت کوسارے حقائق کوایوان کے سامنے پیش کرنا چاہیے،اس مسئلے پر مکمل اور تفصیلی بحث ہونی چاہیے۔

مزید : قومی