سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا کیمیائی پلانٹ لگانے کا معاہدہ

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا کیمیائی پلانٹ لگانے کا معاہدہ
سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا کیمیائی پلانٹ لگانے کا معاہدہ

  

الریاض(این این آئی)سعودی آرامکو اور پیٹرو کیمیکل پروڈیوسر سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) کے درمیان ایک صنعتی کمپلیکس کے قیام کے لیے سمجھوتا طے پا گیا ہے۔اس کے تحت 20ارب ڈالرز کی لاگت سے سعودی عرب میں یہ کیمیکل کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا ۔

حافظ سعید کی رہائی قابل مذمت ,پوری دنیا اس کے خلاف بول اٹھی:بھارتی وزیر خزانہ

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی آرامکو اور سابک کے اعلیٰ عہدے داروں نے اس سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ منصوبہ بھی سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔اس کے تحت سعودی عرب تیل کی معیشت اور برآمدات پر انحصار کم کرکے آمدن کے دوسرے ذرائع پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) امین الناصر نے سمجھوتے پر دست خطوں کی تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ یہ سعودی عرب میں صنعت اور تیل کے شعبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔ میں بڑے فخر سے یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ منصوبہ سعودی عرب میں قائم مختلف تحقیقی مراکز نے بڑی تحقیق اور غور وخوض کے بعد تیار کیا ہے۔یہ کیمیائی کمپلیکس 2025ء میں کام شروع کر دے گا اور یہاں قریباً 4 لاکھ بیرل یومیہ عربی ہلکے خام تیل کو کیمیکلز میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہاں قریباً 90 لاکھ ٹن کیمیکلز سالانہ پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ ملک میں کھپت کے لیے2 لاکھ بیرل یومیہ ڈیزل بھی تیار کیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا