جنیوا مذاکرات کا مرکز آئین اور انتخابات ہوں گے:نائب عالمی ایلچی

جنیوا مذاکرات کا مرکز آئین اور انتخابات ہوں گے:نائب عالمی ایلچی
جنیوا مذاکرات کا مرکز آئین اور انتخابات ہوں گے:نائب عالمی ایلچی

  

نیویارک(این این آئی)شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی میستورا کے نائب رمزی رمزی نے کہاہے کہ جنیوا مذاکرات کا مرکز آئین اور انتخابات ہوں گے۔

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا کیمیائی پلانٹ لگانے کا معاہدہ

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق دمشق میں موجود رمزی نے شام کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر ملک میں سیاسی عمل کو دشوار اور پیچیدہ قرار دیا۔ رمزی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن کے ایک وفد کی موجودگی میں شامی حکومت کی مؤثر شرکت نظر آئے گی تا کہ امن عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ شام میں جلد ازجلد استحکام اورپرامن انتقال اقتدارچاہتے ہیں، 4 اہم امور ہیں جن سے جنیوا 8 بات چیت کے دوران نمٹنا ہو گا البتہ ان میں2 امور انتخابات اور آئین پر خصوصی توجہ ہو گی۔

مزید : بین الاقوامی