رانا ثنا اللہ کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف آئین سے بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے :ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

رانا ثنا اللہ کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف آئین سے بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے ...
رانا ثنا اللہ کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف آئین سے بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے :ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی زیر قیادت لاہور مال روڈ پر تحریک لبیک کا دھرنا جاری ہے جس میں انہوں نے مطالبات پر عملدرآمد ہونے تک دھرنا نہ ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ڈی چو ک میں دھرنا دیا تھا تو اس وقت وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مذاکرات کیلئے آئے تو انہوں نے راناثنااللہ کے معاملے پر تجوزی پیش کی کہ یہ مسئلہ پنجاب کاہے یہ دھرنا آپ پنجاب میں دیں اور خدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ ہم نے پنجاب میں بھی دھرنا دے دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ آخر ہم نے اب پنجاب میں دھرنا دیاہے تو رانا ثنااللہ کو عہدے سے مستعفیٰ کرتے ہوئے ان پر آئین کے ساتھ بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے کیونکہ انہوں نے آئین کے ساتھ بغاوت کی ہے ۔

مزید : لاہور