اسلام آباد میں دھرنوں کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے ،ایک ہزار پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی فورس بنائی جائے:وزیر داخلہ

اسلام آباد میں دھرنوں کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے ،ایک ہزار پولیس اہلکاروں پر ...
اسلام آباد میں دھرنوں کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے ،ایک ہزار پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی فورس بنائی جائے:وزیر داخلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنوں کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے حالیہ دھرنے سے پا کستان کاعالمی تشخص متاثر ہوا،دھرنوں سے نمٹنے سے متعلق ایک ہزار پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم بنائی جائے۔

رانا ثنا اللہ کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف آئین سے بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے :ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

ترجمان پولیس کے مطابق وزیر داخلہ نے دھرنوں سے نمٹنے کے لئے پولیس کی ایک ہزار اہلکاروں پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے پولیس کی موجودہ صلاحیت جانچنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ 2014کے بعد سے پولیس کی صلاحیت میں کتنا اضافہ کیا گیا۔

اس حوالے سے دفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پولیس کی جو بھی ضروریات ہوں گی وہ جلد پوری کی جائیںگی،سی پیک پاکستان کے لئے تحفہ ہے ملک دشمن قوتیں اس منصوبے کو ناکام کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

مزید : قومی