دھرنے کے معاملے پر ایک ہزار پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

دھرنے کے معاملے پر ایک ہزار پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دھرنے کے معاملے پر ایک ہزار پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس کی صلاحیت جانچنے کیلئے تین رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ج کہ جائزہ لے گی کی 2014سے اب تک پولیس کی صلاحیت میں کتنا اضافہ ہواہے جبکہ دھرنے کے معاملے پر ایک ہزار پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹیم بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک لبیک نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ دوسری جانب لاہور میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی زیر قیادت دھرنا جاری ہے جنہوں نے مطالبات پر عملدرآمد تک دھرنا نہ ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

مزید : اسلام آباد