شوہر پرتشدد کے الزام میں امریکی اداکارہ نایا رویراگرفتار

شوہر پرتشدد کے الزام میں امریکی اداکارہ نایا رویراگرفتار
شوہر پرتشدد کے الزام میں امریکی اداکارہ نایا رویراگرفتار

  

نیویارک (این این آئی)معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ نایا رویرا کو پولیس نے اپنے شوہر پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

سینسر بورڈ کا ہدایتکار بھنسالی پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

مقامی خبر رساں ادارے ’ڈبلیو ایس اے زیڈ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے کے ساتھ واک کر رہے تھے۔مقامی خبر رساں ادارے ڈبلیو ایس اے زیڈ کی خاتون صحافی کالیہ غندرسن نے بھی اداکارہ کی گرفتاری اور پولیس کی جانب سے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیے جانے کی مختصر ویڈیو ٹوئیٹ کی۔بیوی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ریان ڈورسی نے پولیس کو طلب کیا، جس پر اداکارہ کو گرفتار کرلیاور تھانے منتقل کردیا، جس کے بعد اداکارہ کو ان کے سسر نے ایک ہزار ڈالر کے ضمانتی مچلکوں پر آزاد کرایا۔رپورٹس کے مطابق نایا رویرا نے اپنے شوہر کے سر، چہرے اور ہونٹوں پر تشدد کرکے اسے زخمی کیا، تاہم انہیں زیادہ زخم نہیں لگے۔تاہم اب اداکارہ پر مقامی قانون کے تحت گھریلو تشدد کا مقدمہ چلے گا، اگر ان پر جرم ثابت ہوگیا تو انہیں ایک سال قید سمیت کم سے کم 500 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ30 سالہ نایا رویرا نے امریکی ٹی وی چینل ’فاکس‘ کے کامیڈی میوزیکل شو’ گلی‘ سے شہرت حاصل کی، انہوں نے اداکاری کی شروعات محض 4 سال کی عمر میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی اور3سال قبل جولائی 2014 میں امریکی اداکار ریان ڈورسی سے خاموشی میں شادی کی تھی، تاہم شادی کے اگلے سال ہی انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔تاہم طلاق کے مطالبے کے بعد اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد نایا رویرا نے ریان ڈورسی سے صلح کرلی اور طلاق کے مطالبے سے بھی ہٹ گئیں۔صلح ہونے کے بعد دونوں اداکار ایک ساتھ رہنے لگے تھے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : تفریح