حکومت نے زاہد حامد سے استعفی نہیں لیا،انہوں نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزارت چھوڑی :احسن اقبال

حکومت نے زاہد حامد سے استعفی نہیں لیا،انہوں نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ...
حکومت نے زاہد حامد سے استعفی نہیں لیا،انہوں نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزارت چھوڑی :احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے زاہد حامد سے استعفی نہیں لیا انہوں نے خود ہی حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزارت قانون چھوڑ دی۔

نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے احترام کارشتہ ہے وہ میرے بڑے ہیں ،میں نے تو نہیں کہا کہ چوہدری نثارکے گھرسے فائرنگ ہوئی،میں نے آج بھی اپنی وزارت کو کہا ہے کہ چوہدری نثارسے پوچھا جائے کہ انہیں ہمارے ادارے کی جانب سے کوئی مدد چاہیے تو ہم حاضر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیض آباد میں دھرنے سے متعلق عدالت نے 3 روز میں دھرناختم کرنےکاحکم دیا،دھرنے کو ہم نے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پوری کوشش کی تھی آپریشن کے متعلق جو بھی قیمتی جانیں گئی ان کی پوری تحقیقات کی جائیں گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علما اور مشائخ کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ہم سب مسلمان ہیں ،ختم نبوتﷺ کے عقیدے پر سب متفق ہیں۔

مزید : قومی