آ رام کے دن کام کے تنا زع پر اسرا ئیلی وزیر صحت مستعفی

آ رام کے دن کام کے تنا زع پر اسرا ئیلی وزیر صحت مستعفی
آ رام کے دن کام کے تنا زع پر اسرا ئیلی وزیر صحت مستعفی

  

یر وشلم(آن لائن)اسرائیلی کے وزیرصحت یعقوب لیزمان نے یہودیوں کے ’آرام کے دن‘ یعنی سبت کے روز ریلوے کے مرمتی کام کے حوالے سے تنازع کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

حکومت نے زاہد حامد سے استعفی نہیں لیا،انہوں نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزات چھوڑی :احسن اقبال

غیر ملکی میڈیا کے مطابق استعفے میں یعقوب لیزمان نے کہا ہے کہ میں یہودی لوگوں کی ازلی اقدار میں سے ایک جو کہ سبت ہے کو شدید نقصان پہنچانے والی وزارتی ذمہ داری نہیں سنبھا سکتا۔ریلوے کے اہم مرمتی کام اگر سبت کے دن کیا جات تو یہ مسافروں کے لیے کم مشکل کا باعث بنتا، کیونکہ جمعے کو غروب آفتاب سے لے کر سنیچر کو غروب آفتاب کے تک ٹرینوں نے نہیں چلنا تھا۔ وزیرصحت یعقوب لیتزمان کا تعلق کٹر یہودی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم پارٹی سے ہے جو وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی اہم حکومت اتحادی ہے۔تاہم اس استعفے سے حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔یعقوب لیتزمان کی جماعت کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر ان کا اتحاد چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی