دھرنوں کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے13ججوں کی کاز لسٹ منسوخ ،ترمیمی روسٹر جاری کرناپڑا

دھرنوں کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے13ججوں کی کاز لسٹ منسوخ ،ترمیمی روسٹر جاری ...
دھرنوں کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے13ججوں کی کاز لسٹ منسوخ ،ترمیمی روسٹر جاری کرناپڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )احتجاجی مظاہروں اور جگہ جگہ دھرنوں کے باعث لاہور ہائیکورٹ کے 13ججوں کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ۔

کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم،معمولات زندگی بحال،کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھلنا شروع ہو گئیں

لاہور میں دھرنے اور احتجاج کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،راستے بند ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں 13ججوں کے مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عباد الرحمن لودھی ،جسٹس صداقت علی خان ،جسٹس قاضی امین ،جسٹس مرزاوقاص،جسٹس چودھری عبدالعزیز، اورجسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی پیشی کی فہرست منسوخ کی گئی، عدالتوں میں ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے لئے ججوںکا ترمیمی روسٹر ایک روز کے لئے جاری کیا گیا جس کے باعث ہائیکورٹ میں صرف اہم مقدمات کی سماعت ہوئی۔

مزید :

لاہور -