فیض آباد دھرنا اختتام پذیر ، مظاہرین کی واپسی کے لئے خصوصی بسیں منگوا لی گئیں

فیض آباد دھرنا اختتام پذیر ، مظاہرین کی واپسی کے لئے خصوصی بسیں منگوا لی گئیں
فیض آباد دھرنا اختتام پذیر ، مظاہرین کی واپسی کے لئے خصوصی بسیں منگوا لی گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سے مذاکرات کے بعد مذہبی جماعت نے اسلام آباد میں جاری اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ، جس کے بعد مظاہرین نے اپنا سازو سامان مرکزی کیمپ میں جمع کرادیا ہے جبکہ انتظامیہ نے مظاہرین کی لاہور واپسی کے لئے خصوصی بسیں بھی منگوا لی ہیں۔

حکومت اور تحریک لبیک میں معاہدہ طے پا گیا، 22 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تین ہفتوں تک جاری مذہبی جماعت کا دھرنا اختتام پذیر ہوگیا ہے ، جس کے بعد دھرنے کے تمام شرکاءنے اپنا سازو سامان سمیٹ لیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کی لاہور واپسی کے لئے10بسیں 5ٹرالے منگوا لئے گئے ہیں اور اب تھوڑی دیر بعد مظاہرین کا لاہور واپسی کے لئے سفر شروع ہو جائے گا۔

دوسری جانب دھرنے کے اختتام کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک کی بحالی شروع ہوگئی ہے ، اہم سڑکیں کھول دی گئی ہیں جبکہ روال ڈیم کی جانب جانے والی سڑک پر تاحال ٹریفک بحال نہیں ہو سکی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں