لاہور ہائی کورٹ اور برطانوی ہائی کورٹ میں عوام کو معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے رابطے بڑھانے پر اتفاق

لاہور ہائی کورٹ اور برطانوی ہائی کورٹ میں عوام کو معیاری انصاف کی فراہمی کے ...
لاہور ہائی کورٹ اور برطانوی ہائی کورٹ میں عوام کو معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے رابطے بڑھانے پر اتفاق

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ اور برطانوی ہائی کورٹ نے عوام کو معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے رابطے بڑھانے پر اتفاق کرلیا ۔

کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم،معمولات زندگی بحال،کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھلنا شروع ہو گئیں

اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کے چیف جسٹس لارڈ آف برنیٹ سے ملاقات کی, جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انہیں پنجاب کی عدلیہ میں جاری اصلاحات کے حوالے سے بتایا۔ فاضل چیف ججز نے پنجاب اور انگلینڈ کے عوام کومعیاری انصاف کی فراہمی کے لئے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے لارڈ چیف جسٹس کو پنجاب کے عدالتی وفد کے دورہ برطانیہ کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عدالتی وفد کے دورہ برطانیہ سے پنجاب کی عدلیہ میں مزید اصلاحات لانے میں مدد ملے گی۔ ملاقات کے آخر میں چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے انگلینڈ اینڈ ویلز کے لارڈ چیف جسٹس کو سونیئر بھی پیش کیا۔ ملاقات میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشنر سید ابن حسن بھی موجود تھے۔

مزید : لاہور