سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طلبی کے نوٹس کی معطلی میں توسیع

سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طلبی کے نوٹس ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طلبی کے نوٹس کی معطلی میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو دہشت گردی کی عدالت میں طلبی کے نوٹس معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم،معمولات زندگی بحال،کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھلنا شروع ہو گئیں

جسٹس یاور علی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی،سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے عدالت میں پیش ہوکرعدالت کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے 2 مقدمات درج ہوئے مجھے ان میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 24ماہ بعد مجھے استغاثہ میں ملزم نامزدکیا گیا،استغاثہ میں ان کا موقف سنے بغیر دہشت گردی عدالت نے انہیں طلبی کے بے بنیاد نوٹس جاری کئے.انہوں نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں دہشت گردی عدالت کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کوکالعدم قرار دیا جائے،عدالت عالیہ کے فل بنچ نے کیس کی مزید سماعت 14دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید دلائل طلب کر لئے ہیں۔

مزید : لاہور