ہائیکورٹ نے محتسب پنجاب کے کنٹریکٹ افسران کی برطرفی تاحکم ثانی روک دی

ہائیکورٹ نے محتسب پنجاب کے کنٹریکٹ افسران کی برطرفی تاحکم ثانی روک دی
ہائیکورٹ نے محتسب پنجاب کے کنٹریکٹ افسران کی برطرفی تاحکم ثانی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محتسب پنجاب کے کنٹریکٹ افسران کو تاحکم ثانی نوکریوں سے برخاست کرنے سے روکتے ہوئے مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے ۔

کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم،معمولات زندگی بحال،کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھلنا شروع ہو گئیں

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ محتسب پنجاب کی جانب سے کنٹریکٹ افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جا رہی،تجربہ کار افسران کو برطرف کر کے من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے،انصاف فراہم کرنے کے ادارے کی جانب سے اپنے ہی ملازمین کے ساتھ ناانصافی آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مجاز فورم نہ ہونے کی بناءپر عدالت عالیہ سے رجوع کیا ،عدالت کنٹریکٹ افسران کی برطرفیاں روکنے کے احکامات صادر کرے جس پر عدالت نے محتسب پنجاب کے کنٹریکٹ افسران کو تاحکم ثانی نوکریوں سے برطرف کرنے سے روک دیا۔عدالت نے محتسب پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیاہے۔

مزید :

لاہور -