قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ،دھرنے کی وجہ سے معطل کئے گئے میچز کی نئی تاریخیں جاری ہو گئی

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ،دھرنے کی وجہ سے معطل کئے گئے میچز کی نئی تاریخیں جاری ہو ...
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ،دھرنے کی وجہ سے معطل کئے گئے میچز کی نئی تاریخیں جاری ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے والے سیمی فائنلز 29 نومبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

”عمر اکمل جھڑپوں میں ہلاک ہو گئے“ وہ خبر جس نے پاکستانیوں کو شدید پریشان کر دیا مگر۔۔۔
راولپنڈی میں جاری ایونٹ کا فائنل فور مرحلہ ہفتہ کو مکمل ہونے کے بعد چیمپئن ٹیم کا فیصلہ پیر کو ہونا تھا لیکن اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف ایکشن کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے پر سیمی فائنلز ایک روز کی تاخیر سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا، حالات بہتر نہ ہونے پر فیصلہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
پہلا سیمی فائنل لاہور وائٹ اور فیصل آباد کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلوز اور فاٹا کے مابین ہو گا،جبکہ
ٹورنامنٹ کا فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ دھرنے کے باعث قائد اعظم ٹرافی کے میچز بھی موخر کر دیے گئے تھے۔

مزید :

کھیل -