فیض آباد دھرنے کی لائیو کوریج پر میڈیا چینلز کی نشریات معطل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

فیض آباد دھرنے کی لائیو کوریج پر میڈیا چینلز کی نشریات معطل کرنے کا اقدام ...
فیض آباد دھرنے کی لائیو کوریج پر میڈیا چینلز کی نشریات معطل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )فیض آباد میں دھرنے کی لائیو کوریج پر میڈیا چینلز کی نشریات معطل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔

کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم،معمولات زندگی بحال،کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھلنا شروع ہو گئیں

یہ درخواست شہری آمنہ ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے فیض آباد دھرنے کی لائیو کوریج نہ کرنے اور نیوز چینلز کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے، آئین اور انفارمیشن ایکٹ کے تحت ملکی حالات سے آگاہی تمام شہریوں کا حق ہے ،اس کے باوجود پیمرا نے غیر قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام نیوز چینلز کی نشریات معطل کردیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی اقدام اٹھانے پر چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور