وزیر قانون زاہد حامد کے بعد ایک اور وزیر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا

وزیر قانون زاہد حامد کے بعد ایک اور وزیر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان ...
وزیر قانون زاہد حامد کے بعد ایک اور وزیر نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا

  

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )وزیر مملکت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوستین ڈومکی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس اور این ٹی ایس میں بےضابطگیاں ہیں۔استعفے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ این ٹی ایس، کامسیٹس میں بےضابطگیوں کی شکایات پر انکوائری کا حکم دیا، لیکن ایک وفاقی وزیر کو میری وزارت دے دی گئی۔وفاقی وزیر کو لگانے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف میرے کام کو روکنا تھا، اس صورتحال میں سوچا کہ وزارت کو بدعنوانی سے پاک کرنا ہے۔

یاد رہے کہ دوستین ڈومکی 10 اگست کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ بنے تھے۔

مزید : اسلام آباد