آپ کے ماہ پیدائش کے مطابق آپ کی شادی کس طرح کی ہوگی؟ ماہر نجوم نے انتہائی دلچسپ بات بتادی

آپ کے ماہ پیدائش کے مطابق آپ کی شادی کس طرح کی ہوگی؟ ماہر نجوم نے انتہائی ...
آپ کے ماہ پیدائش کے مطابق آپ کی شادی کس طرح کی ہوگی؟ ماہر نجوم نے انتہائی دلچسپ بات بتادی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ستاروں کی چالیں لوگوں کی قسمت پر کس قدر اثرانداز ہوتی ہیںاس پر بھی دو رائے پائی جاتی ہیں تاہم اب ماہرین علم نجوم نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے شادی کی تقریب کی نوعیت پر بھی ستاروں کے اثرات بیان کر دیئے ہیں اور بتا دیا ہے کہ کس ستارے کے حامل شخص کی شادی کی تقریب کس طرح کی ہوتی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین علم نجوم کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا برج حمل ہو ان کی شادی خالص دیسی سٹائل اور خوب دھوم دھڑکے والی ہوتی ہے۔تاہم یہ کسی اچھے پلانر کی خدمات کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔حمل چونکہ آگ کا نشان ہے اس لیے یہ لوگ اپنے شادی کے ملبوسات منتخب کرتے ہوئے سرخ، زرد اورپیلے رنگ کے بھڑکیلے رنگوں والے لباس کو ترجیح دیتے ہیں۔

جن لوگوں کا برج ثور ہو تا ہے روایات ان کے خون میں ہوتی ہیں۔انہیں لگژری کی بہت سمجھ بوجھ ہوتی ہے۔یہ شادی کے لیے بہترین ہوٹل کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس برج کی حامل دلہنیں عموماً ڈیزائنر لہنگا یا ساڑھی پہنتی ہیں۔

’انٹرنیٹ پر جن مردوں نے اپنی پروفائل پر یہ لفظ لکھے ہوں خواتین فوراً انہیں دل دے بیٹھتی ہیں‘ ماہرین نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر مرد ابھی کمپیوٹر کی طرف دوڑیں گے

جن لوگوں کا برج جوزا ہوتا ہے ان کی شادی کی تقریب بہت پرلطف اور شاندار ہوتی ہیں کیونکہ اس نشان والے لوگ عمدہ وقت گزارنا بہت پسند کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کی شادی میں بوریت کا ایک لمحہ بھی نہیں ہوتا۔یہ پوری تقریب میں موسیقی، کھانوں اور دوستوں میں گھرے رہتے ہیں۔

برج سرطان کے حامل لوگوں کا دل ان کے گھر میں ہوتا ہے۔ ایسے لوگ شادی کی تقریب گھر میں ہی رکھنا اور خاندان اور انتہائی قریبی دوستوں کو مدعو کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی شادی تفریح اور شغل میلے سے خالی ہوتی ہے۔ سرطان ایک جذباتی نشان ہے اس لیے ایسے لوگوں کی شادی کی تقریب بہت جذباتی مناظر سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔

برج اسد تمام برجوں کا بادشاہ ہے۔ اس کے حامل مردوخواتین درخشانی اور شان و شوکت کو بہت پسند کرتے ہیں۔چنانچہ ان کی شادی کی تقریب بھی ڈرامائی اور لگژری ہوتی ہے، جو کسی بھی طرح شاہی شادی سے کم نہیں ہوتی۔

لیوبرج کے حامل افراد ہر چیز میں کمال پرست ہوتے ہیں اور ان کی شادی کی تقریب بھی ہر حوالے سے مکمل ہوتی ہے جیسی شادیوں کی تصاویر ہم میگزین کے صفحات پر دیکھتے ہیں، پھولوں اور رنگوں سے سجی سجائی۔ان کی شادی میں ہر چیز منصوبہ بندی کے تحت ہوتی ہے اوران کی شادی کے چرچے پورے شہر میں ہوتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زیادہ تر شادیاں اکتوبر میں کیوں ہوتی ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ برج میزاج، جو 23ستمبر سے 22اکتوبر تک ہوتا ہے شادی کے حوالے سے حکمران سمجھا جاتا ہے۔اس برج کے حامل ہر چیز میں توازن کے قائل ہوتے ہیں لیکن حیران کن طور پر ان کی شادی کی تقریبات متوازن نہیں ہوتی بلکہ افسانوی حد تک شاندار اور لگژری ہوتی ہیں۔

برج عقرب کے حامل افراد کی شادی کی تقریب دولت، لگژری، رنگ، ڈراما اور طاقت کی عکاس ہوتی ہے۔ اس برج کے لوگ خوبصورتی میں خوشی محسوس کرتے ہیں چنانچہ ان کی شادی میں مہمانوں کی تفریح طبع کے لیے رقاصاﺅں کا ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ان کی شادی میں کھانے اور مشروبات اعلیٰ ذائقے کے ہوتے ہیں۔

تاریخ کی انوکھی ترین شادی، تھانے میں لڑکا لڑکی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، یہ کام تھانے میں کیوں کرنا پڑا؟ ایسا واقعہ آپ نے زندگی میں کبھی نہ سنا ہوگا

برج قوس کے حامل افراد اگر ایڈونچر پسند نہ ہوں تو کچھ نہیں ہوتے۔ ایسے لوگ اپنی شادی کی تقریب آﺅٹ ڈور میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اوریہ تقریب تفریح سے بھرپور ہوتی ہے۔یہ لوگ تقریب کے مقام اور لباس کے انتخاب میں آرام و سکون کو پہلی ترجیح دیتے ہیں۔

برج جدی والے لوگ خاصے روایت پسند ہوتے ہیں اور وہ اپنے تہوار بھی روایتی انداز میں شائستگی کے سامنے مناتے ہیں۔اس برج کے حامل دولہا دلہن کے ملبوسات بھی روایتی انداز کے ہوتے ہیں، جیسے ان کے دادا دادی کے ان کی شادی میں تھے تاہم انہیں اس ڈھنگ سے بنایا گیا ہوتا ہے کہ وہ جدید بھی معلوم ہوتے ہیں۔

برج دلو کے حامل لوگ آزاد منش اورروایات سے ہٹ کر کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ان کی شادی کی تقریب روایت سے خاصی ہٹ کر اور آزاد خیال ماحول میں ہوتی ہے۔ ان لوگوں کی شادی میں مہمانوں کو کچھ غیرمتوقع چیزیں دیکھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے مثال کے طور پر بغیر میک اپ کے ، لہنگے کی بجائے سکرٹ پہنے ہوئے دلہن۔

انسانوں کو آخر پیار کیوں ہوتا ہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے سب سے پراسرار سوال کا سب سے حیران کن جواب دے دیا

برج حوت کے حامل افراد کی شادی بالی ووڈ کی فلموں کے کسی منظر جیسی ہوتی ہے جن میں رومانویت، موسیقی، بہترین آرائش، اور دلہن کی خوبصورت سہیلیاں۔ ایسی شادی میں امکان ہوتا ہے کہ مہمان حقیقت پسندی کا دامن ہاتھ سے کھو کر تخیل کی دنیا میں چلے جائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس