کراچی میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا جرگے کے حکم پر قتل

کراچی میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا جرگے کے حکم پر قتل
کراچی میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا جرگے کے حکم پر قتل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جرگے کے فیصلے پر قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق 24 سالہ ہادی نے اپنی پسند سے 22 سالہ لڑکی نے چندروز قبل شادی کی تھی جس کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے مومن آباد میں گھر کرائے پر لیا تھا اور وہیں رہائش پذیر تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی پر جرگے نے مذکورہ جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ سنایا جس پر جوڑے کو مومن آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہی قتل کردیا گیا۔ جرگے کے فیصلے میں لڑکا لڑکی کے والد اور بھائی بھی شامل تھے، قتل کے بعد لاشوں کی تدفین بھی خاموش سے کردی گئی تھی تاہم مالک مکان نے خالی گھر میں خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر لڑکے کے والد اور چچا سمیت لاشوں کی تدفین میں شامل 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم مقتولہ کا بھائی اور والد فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ جرگے کسی کو قتل کرنے کا کیسے حکم دے سکتے ہیں، قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلی سندھ کی ہدایات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں، ملزمان کی جانب سے لڑکی کی قبر کی نشاندہی ہونے پر قبر کشائی کی گئی اور لاشیں برآمد کرلی گئی۔

لڑکی کی لاش کو بوری میں ڈال کر دفن کیا گیا تھا جب اب تک لڑکے کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جوڑے کو چند ہفتے قبل قتل کیا گیا۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بھی محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو کرنٹ لگاکر قتل کردیا گیا تھا۔

مزید : کراچی