کوہلی کی جگہ روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر

کوہلی کی جگہ روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر
کوہلی کی جگہ روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے موجودہ کپتان ویرا ت کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،سری لنکاکے ساتھ جاری سیریز کے ایک روزہ میچز میں وہ بھارت کی نمائندگی نہیں کریں گے ،ان کی جگہ پر روہت شرما کو کپتانی کی ذمہ داریا ں دی گئی ہیں،تاہم وہ دو دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بطور کپتان ہی حصہ لیں گے.

ناگپور ٹیسٹ،بھارت کی ایک اننگ اور239رنز سے کامیابی

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 دسمبر سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ویرات کوہلی کی جگہ ٹیم میں فاسٹ بولر سدھارت کول کو شامل کیا گیا ہے ۔

بی سی سی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے والے ویرات کوہلی کو ایک ماہ کے لیے آرام دیا گیا ہے تاہم سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ویرات کوہلی ہی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل ویرات کوہلی بی سی سی آئی کی جانب سے مسلسل کھلائے جانے پر پھٹ پڑے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ کوئی روبوٹ نہیں ہیں اور انہیں بھی آرام کی ضرورت ہے۔

مزید : کراچی