انڈونیشیا میں آتش فشاں کے خطرے کے پیش نظر 1لاکھ افراد کو فوری انخلا حکم دے دیا گیا

انڈونیشیا میں آتش فشاں کے خطرے کے پیش نظر 1لاکھ افراد کو فوری انخلا حکم دے دیا ...
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے خطرے کے پیش نظر 1لاکھ افراد کو فوری انخلا حکم دے دیا گیا

  

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں آتش فشاں پہاڑ راکھ اور لاوا اگلنے کے بعد حکام نے علاقے میں رہائش پذیر 1لاکھ افراد کو علاقے سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔

فیض آباد دھرنا اختتام پذیر ، مظاہرین کی واپسی کے لئے خصوصی بسیں منگوا لی گئیں

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے اگنگ پہاڑ سے لاوا نکلنے کے بعد ہنگامی طور پر 1لاکھ افراد کو علاقے سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سے قبل دنیا بھر سے بالی جانے والی پروازیں منسوخ ہونے کے باعث ہوائی اڈوں پر سینکڑوں لوگ پھنس کر رہ گئے۔ انڈونیشی حکام نے پہاڑ کے اردگرد 7کلومیٹر کا علاقہ خطرناک قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 1963ءمیں اسی آتش فشاں کے پھٹنے سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی