معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ وارثے نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ وارثے نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ وارثے نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کی بھی جس میں انہوں نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔عائشہ وارثے کی عمران خان کے ساتھ تصاویر جب سوشل میڈیا پر آئیں تو صارفین نے اس کے بارے میں جان نے کیلئے کوششیں شروع کر دیں تاہم اب اس کی تمام تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔عائشہ وارثے ایک انتہائی معروف فیشن ڈیزائنر ہیں جوکہ دولہن کے پہناوے کیلئے خصوصی طور پر جانی جاتی ہیں ،اس کے علاوہ وہ لان کے کپڑوں کیلئے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں ۔عائشہ وارثے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جہاں انہوں نے باضابطہ شمولیت اختیا رکی ۔