عراق اور ترکی کے درمیان کرکوک کے راستے نئی تیل پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ

عراق اور ترکی کے درمیان کرکوک کے راستے نئی تیل پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ
عراق اور ترکی کے درمیان کرکوک کے راستے نئی تیل پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ

  

بغداد(آئی این پی) عراق نے کرکوک شہر سے ترکی کو تیل کی فراہمی کے لیے نئی پائپ لائن کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

میکسیکو، چھاپوں کے دوران جنسی زیادتی کے لئے اغواء ہونیوالی 30خواتین بازیاب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق نے کرکوک شہر سے ترکی کو تیل کی فراہمی کے لیے نئی پائپ لائن کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی وزارت برائے تیل کاکہنا ہے کہ پرانی اور تباہ حال پائپ لائن کو اس نئی پائپ لائن سے تبدیل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سن 2014 میں کرکوک پر داعش نے قبضہ کر لیا تھا البتہ امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی مدد سے عراقی فوج نے 2سال قبل اس شہر سے داعش کو دوبارہ پسپا کر دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی