انگلش وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو نے کینگرو اوپنر کو سر پر ٹکر د ے ماری
برسبین(صباح نیوز)انگلش ا ینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ برسبین ٹیسٹ کے بعد وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کی کینگرو اوپنر کیمرون بین کرافٹ کو سر کے ذریعے ٹکر کے واقعے کی تحقیقات کرے گا۔
روہت شرما کی فیلڈنگ کے دوران”سپائیڈر کیمرے “سے چھیڑ چھاڑ,ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جونی بیئر سٹو نے دورہ آسٹریلیا کے آغاز میں مقامی بار میں اس وقت ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیمرون بین کرافٹ کے ساتھ نامناسب حرکت کی تاہم بعدازاں انہوں نے کیمرون بین کرافٹ سے معافی مانگ لی۔ ای سی بی ترجمان کا کہناتھا کہ واقعہ میں کوئی کھلاڑی زخمی ہوا اور نہ پولیس کو ملوث کیاگیا۔ جونی بیئرسٹو نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے بھی بات کی جائے گی۔