لاہور کا دھرنا ختم کروانا خادم حسین رضوی کی ذمہ داری ہے،وہ معائدے کی پاسداری کرتے ہوئے دھرنا ختم کروائیں: رانا ثنااللہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے خادم حسین رضوی سے معاہدہ کیا جس کے بعد انہوں نے ملک میں دھرنے ختم کروانے کا اعلان کیا گیا ،لاہور والا دھرنا بھی انہوں نے ہی ختم کروانا ہے ،حکومت اپنے حصے کا کام کرچکی ہے۔
دھرنا مظاہرین سے معاہدہ افسوسناک باب ، دھرنے کی وجہ سے ہم داخلی طور پر کمزور ہوئے : احسن اقبال
نجی چینل ”اے آر وائی نیوز“کے پروگرام ”الیونتھ آور“میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ فیض آباد میں دھرنے والوں کے ساتھ معاہدے میں ان کے جو مطالبات تھے وہ پورے کر دیئے اگرا س کے اند ر میرے استعفی کا ذکر ہوتا تو میں بھی استعفی دے دیتا۔