ڈی جی آئی ایس پی آر نے معروف صحافی ماروی سرمد کی سنگین غلطی پکڑ لی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے معروف صحافی ماروی سرمد کی سنگین غلطی پکڑ لی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے معروف صحافی ماروی سرمد کی سنگین غلطی پکڑ لی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون صحافی ماروی سرمد کی جانب سے ایک ٹویٹ میں پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کی غلطی کی نشاندہی کردی۔

ماروی سرمد نے ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں طالبان کی جانب سے قائم کی جانے والی چیک پوسٹ کا تذکرہ تھا۔ اس پوسٹ میں واضح طور پر لکھا ہوا تھا کہ یہ افغان طالبان ہیں جنہوں نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک نئی چیک پوسٹ قائم کی ہے۔ لیکن ماروی سرمد کی جانب سے یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کیے جانے کے ساتھ اس پر تبصرہ بھی کیا گیا جس میں اداروں پر تنقید کی گئی۔

ماروی سرمد نے لکھا ” طالبان ؟ میرا خیال تھا کہ ضربِ عضب اور رد الفساد نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہوئی ہے، کیونکہ گزشتہ 3 برس سے ہمیں یہی بتایا جا رہا ہے۔ پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کرلیں، کیا وہ ہماری سکیورٹی فورسز کو اتنا ہی ہلکا لیتے ہیں ؟ اور وہ بھی ٹوٹی ہوئی کمر کے ساتھ“۔

خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے متعدد بار یہ کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے نتیجے میں ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ماروی سرمد کی جانب سے اسی ’ کمر توڑنے‘ کی اصطلاح کو تنقید کیلئے استعمال کیا گیاہے۔

ماروی سرمد نے یہ ٹویٹ کی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کا سکرین شارٹ شیئر کیا اور ان کی غلطی کی نشاندہی کی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ” ماروی سرمد ، اصل میں پاکستان کی ذمہ داری طورخم پر ختم ہوجاتی ہے۔ اور یہ چیک پوسٹ مبینہ طور پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ہے۔ جیوگرافی کا تھوڑا سا علم آپ کیلئے مددگارہوگا ، اور ہوسکتا ہے کہ علم کی بنا پر آپ کم کردیں ۔۔۔۔ “

مزید : قومی /دفاع وطن /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی