وفاقی وزیرزبیدہ جلال کیخلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال کیخلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیرزبیدہ جلال کیخلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پرسماعت کی،زبیدہ جلال اوردرخواست گزارکی جانب سے وکلا ٹربیونل میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ووٹرزکے فنگرپرنٹس کی تصدیق کرائی جائے،الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔