اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان امریکی کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت 

Nov 27, 2018 | 03:04 PM

ماسکو (اشتیاق ہمدانی سے) اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے بانی و سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ھے۔ انہوں نے کہاہے کہ میں بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں حیربیار مری یورپ میں بیٹھ کر بی ایل اے نام کی دہشتگرد تنظیم کو چلا رہا ہے ۔بلوچستان میں دہشت گردی کروا رھا ھے اب تو اس نے اپنی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے ذریعے پاکستانی ڈپلومیٹ کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا ہے ،حکومت برطانیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر حیربیار مری کو ملک بدر کر کے پاکستان کے حوالے کرے۔
ڈاکٹر جمعہ نے کہا کہ حیربیار مری اور بی ایل اے کا بلوچ قوم اور کاز سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ را اور انڈیا کا آلہ کار بن کر ان کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے میں بہت عرصے سے بہت عرصہ سے کہہ رہا ہوں کہ بلوچ مسنگ پرسن والے ایشو کو ماما قدیر اور نائلہ قادری جیسے نام نہاد لیڈر انڈیا کی گود میں بیٹھ کر ہوا دے رہے ہیں ۔یہ بلوچ قوم اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو گمراہ کر رہے ہیں۔ مسنگ لسٹ میں اصل مسنگ پرسن بہت کم ہے ۔ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو کہ یا تو بلوچستان کے پہاڑوں میں موجود فراریوں کا حصہ بن کر دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہیں یا افغانستان شفٹ ہوگئے اور وہ انڈین کمپس میں ٹریننگ لے رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ بلوچ قوم یہ فیصلہ کرے کہ انڈین ایجنڈے پر کار فرما رہ کر مزید خونریزی کا سامنا کرنا ہے جس میں بلوچ اور پاکستانی عوام کا خون بہہ رہا ہے یا پھر بلوچستان اور بلوچ قوم کی ترقی کے لیے امن کا راستہ اختیار کرنا ہے ۔ 
ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہا کہ ہر مسئلہ کا حل صرف بات چیت میں ہے انڈیا اور دوسری عالمی قوتوں کو بلوچستان سے کوئی ہمدردی نہیں ہے سب اپنے اپنے ایجنڈے پر کارفرما ہیں اور نام نہاد لیڈر حربیار مری ، براہمداغ بگٹی اور مری پیسے کی خاطر انڈیا کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے بلوچ نوجوانوں کو مروا رہے ہیں اور انہیں دہشت گرد بنا رہے ہیں۔ میری بلوچ قوم سے درخواست ہے کہ اپنا اچھا اور برا پہچانے اور امن کی راہ پر چلیں امن میں ترقی اور کامیابی ہے۔ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہا کہ پولیس کے دو بہادر اہلکاروں نے خون کا نذرانہ دے کردہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کو انجام میں پہنچا کر انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ جو قابل تعریف ھے

مزیدخبریں