نیب راولپنڈی نے میڈوزرئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے مالکان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

نیب راولپنڈی نے میڈوزرئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے مالکان کیخلاف ریفرنس دائر ...
نیب راولپنڈی نے میڈوزرئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے مالکان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے میڈوزرئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے مالکان محمد عثمان اور ظہور احمد کیخلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان ظہوراحمد اور محمد عثمان نے میڈوز رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے نام سے بحریہ ٹاﺅن کے فیز 8میںدفترکھولا اور لوگوں کو براﺅشرز کے ذریعے لوگوں کو رئیل اسٹیٹ کے اپنے منصوبوں میں اتفاق کردہ شرح منافع پر سرمایہ کاری کیلئے لوگوں کو لبھانا شروع کردیالیکن دراصل وہ نہ ہی کوئی کاروبار کررہے تھے اور نہ ہی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری ، نتیجتاً انہوں نے دھوکہ دے کر عوام سے بھاری مقدار میں پیسہ اکٹھا کرلیا اور دونوں نے آپس میں مل کر لوگوں کی محنت سے کمائی گئی جمع پونجی سے محروم کردیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے جعلی منصوبے دکھاکر لوگوں سے بھاری رقم وصول کی ، دنوں کا کوئی رئیل اسٹیٹ کا منصوبہ ہی نہیں۔ 26درخواست گزاروں نے مجموعی طورپر 447ملین روپے کا دعویٰ دائر کیاتھا جو دونوں ملزمان نے مجموعی طورپر وصول کیا۔

اس ضمن میں ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہاہے کہ نیب اپنے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں بلاتفریق اپنا قومی فریضہ سرانجام دینے کے لیے پرعزم ہے ۔

مزید : رئیل سٹیٹ