16 سالہ لڑکے کی 14سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی اور پھر اس کی لاش کا ایسا حشر کیا کہ جان کر آپ بھی کہیں قیامت قریب آگئی

16 سالہ لڑکے کی 14سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی اور پھر اس کی لاش کا ایسا حشر کیا کہ ...
16 سالہ لڑکے کی 14سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی اور پھر اس کی لاش کا ایسا حشر کیا کہ جان کر آپ بھی کہیں قیامت قریب آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 16سالہ لڑکے نے 14سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی لاش کے ساتھ ایسی گھناﺅنی حرکت کر ڈالی کہ شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر والورہیمپٹن میں 16سالہ ملزم نے وکٹوریا سوکولوا نامی لڑکی کو اس کے گھر کے قریب ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے قتل کر ڈالا۔ اس بدبخت کی حیوانیت یہی پر ختم نہ ہوئی اور اس نے ایک بار پھر لڑکی کی لاش کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور لاش کو ویسٹ پارک کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ لڑکی بنیادی طور پر لیتھوانیا کی شہری تھی اور اپنے خاندان کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم تھی۔


رپورٹ کے مطابق وکٹوریہ کی لاش ایک راہگیر نے دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے تفتیش کی اور ملزم کو گرفتار کرکے والورہیمپٹن کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بناءپر پولیس کی طرف سے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ”ہم عدالت میں ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج بھی بطور ثبوت پیش کریں گے اور مقتولہ کے والدین بھی گواہی دیں گے۔ امید ہے کہ اس کیس کا فیصلہ دو ہفتے میں آ جائے گا۔“